کراچی ایئرپورٹ پر نئی پابندیاں عائد، شہریوں کو سخت سیکیورٹی پروسیجرز سے گزرنا ہوگا

کراچی ایئرپورٹ پر نئی پابندیاں عائد، شہریوں کو سخت سیکیورٹی پروسیجرز سے گزرنا ہوگا

ویب ڈیسک: کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر خودکش حملے کے بعد نئی سیکیورٹی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

 ان پابندیوں کے تحت ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کے لیے آنے والے افراد کو مسافر کی فضائی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی اور ایک ہی فرد کو ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔نئی شرائط کے مطابق، ایئرپورٹ میں داخل ہونے والے افراد کو مسافر کا ٹکٹ یا فضائی سفر کی تفصیلات دکھانا ضروری ہوگا۔ مزید برآں، شہریوں کو اپنے قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا تاکہ شناخت کی تصدیق کی جا سکے اور مشتبہ افراد کی تلاش میں مدد ملے۔سینیئر حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ رش کو کم کیا جا سکے۔ اس سے قبل، ایئرپورٹ کی حدود میں مسافروں کو رخصت کرنے یا ان کا استقبال کرنے کے لیے 4 افراد کو داخلے کی اجازت تھی، لیکن اب صرف ایک فرد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔