دبئی میں جمعہ کو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے اور شہر کے مرکزی علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھنے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی شدت اتنی تھی کہ قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ خبر رساں ادارے AFP کے نامہ نگار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی عمارت کو ہلتے ہوئے محسوس کیا اور ایک زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق یہ واقعہ فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے کی وجہ سے ہوا، جس سے شہر کے مرکزی علاقے میں ایک عمارت کے بیرونی حصے کو معمولی نقصان پہنچا۔ حکام نے تصدیق کی کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔سائرن کی آوازیں شہر کی مرکزی شاہراہ شیخ زاید روڈ کے اطراف بھی سنائی دی گئیں۔ جمعرات کو بھی دبئی کے مرکز میں دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد حکام نے ایک معمولی ڈرون واقعے کی اطلاع دی تھی۔