نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

سندرسٹیٹ فیکٹری میںملازم24سالہ عبید اللہ ہینڈز فری لگا کرٹریک پرجارہاتھا،ٹرین آگئی
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقہ میں 24سالہ شہری ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ میں 24سالہ عبیداللہ ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق متوفی  عبید اللہ خان ولد عبداللہ خاں ایبٹ آباد کا رہائشی  تھا،24 سالہ عبیداللہ ہینڈز فری  لگا کر ریلوے ٹریک پر جارہا تھا،متوفی سندر اسٹیٹ میں فیکٹری میں کام کرتا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعش کوقبضہ میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔