2 آئس فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 آئس فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر کے مطابق ملزمان بدنام زمانہ آئس فروش تھے، خفیہ اطلاع پر سبزہ زار کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے مجموعی طور پر 2 سو 60 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان نعیم اور وقاص کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔