عقیل سے چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق منشیات فروش عقیل کے قبضہ سے 1340 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو خفیہ اطلاع پر منشیات فروشی کرتے گرفتار کیا۔گرفتار ملزم عقیل منشیات فروشی میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ۔