اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے6فلسطینیوں کو شہید کردیا

پولیس سپیشل فورسز کی جنین میں ایک گھر میں کارروائی کے دوران دوافراد شہید ہوگئے
   غزہ (آئی این پی )اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کناریمیں کارروائیوں کے دوران 60سالہ بزرگ خاتون سمیت 6فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیرملکی  خبررساںادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جنین میں 24گھنٹوں کے دوران بزرگ خاتون سمیت 6 افراد کو شہید کردیا ہے جو حالیہ برسوں میں کارروائیوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ شہادتیں ہیں۔اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ پولیس سپیشل فورسز کی جنین میں ایک گھر میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے دو افراد شہید ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی کو بھی شہید کردیا گیا۔فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 60 سالہ بزرگ خاتون کو بھی شہید کردیا ہے، جس پر اسرائیلی فوج نے کوئی وضاحت نہیں کی۔