لاہور (کرائم رپورٹر )لاہو رشہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فونز ،گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم رہے ڈاکو فیصل ٹائون میں صابر علی سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں عثمان سے1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں شہزاد سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں امجد اور فیملی سے 4 لاکھ 70 ہزارروپے اور موبائل فون، یکی گیٹ میں جاوید سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں خالد سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں عمار سے 80 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرارہوگئے۔چور شمالی چھائونی اور کوٹ لکھپت سے کاریں جبکہ ماڈل ٹائون، اسلام پورہ اور فیصل ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفوچکر ہوگئے۔