26وارداتوں میں ملوث منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ابتک 26 سے زائد وارداتیں کرنے والا منشیات فروش کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیاملزم ڈکیتی، چوری، اسلحہ منشیات جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیملزم اکبر جٹ پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او اکبری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے