خاتون سے زیادتی اور رقم منتقل کرنیوالے ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی اور اس کے بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ماڈلنگ کے بہانے بلایا گیا، جہاں مبینہ طور پر مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر اس سے زیادتی کی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔ترجمان پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کی گئی، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان حسن اور بلال کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر لاہور پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مقدمے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں