لاہور(کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاؤن میں ڈولفن سکواڈ نے 60 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ موبائل سنیچر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم کو شہری نے واردات کے متعلق آگاہ کیا۔ڈولفن نے شہری کی نشاندہی پر تعاقب کے بعد ملزم کو برکت مارکیٹ سے پکڑ لیا،ملزم آصف سے چھینے گئیہزاروں روپے مالیت کے 5 موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔