کوٹ ادو(خصوصی رپورٹ )سابق گورنرکے مویشی فارم سے قیمتی گائے چوری کرلی گئی۔ تھانہ سنانواں کے موضع کھر غربی میں سابق گورنر ملک غلام مصطفی کھر کے مویشی فارم سے چور قیمتی گائے چوری کرکے لے گئے،تھانہ سنانواں کے موضع دایا چوکھا غربی کے رہائشی طالب حسین قوم مشوری بلوچ کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق ساہیوال نسل کی گائے کی مالیت5لاکھ روپے ہے ۔