متعدد خندقوں کو بھاری مشینری کے ذریعے بند کیا گیا
کرم (خصوصی رپورٹ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے بنکرز گرانے کا عمل جاری ہے۔ضعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں 4 روزکے دوران 44 بنکرز گرائے گئے اور اب تک 130 بنکرز کو گرایا جاچکا ہے جب کہ متعدد خندقوں کو بھاری مشینری کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔