ملزمان چوری کے مقدمات میں ملیر سٹیل ٹاؤن، پابڑیانوالی، ڈیفنس، رائیونڈ پولیس کو مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا بین الصوبائی اشتہاریوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن،سندھ پولیس کے علاوہ بین الاضلائی پولیس کو چوری کے مقدمات میں مطلوب4 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے نواں کوٹ، شیرا کوٹ، رائیونڈ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو چاروں بی کیٹگری کے اشتہاری نکلے ،ملزمان چوری کے مقدمات میں ملیر سٹیل ٹاؤن، پابڑیانوالی، ڈیفنس، رائیونڈ پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے 4 سال سے لاہور میں روپوش تھے۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان نوریز،عامر،مبارک ، شفیق کوتھانہ نواں کوٹ، شیراکوٹ، رائیونڈ کے حوالے کر دیا گیا ۔