معمولی تلخ کلامی پرخواتین کی لڑائی،ایک زخمی

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ) معمولی تلخ کلامی پرخواتین گْتھم گتھا ہو گئیں ،تین نے ایک کودبوچ لیا۔ نواحی گائوں255۔ای بی کی رہائشی ثریابی بی گھرمیں موجودتھی کہ اس دوران رضیہ ،ارم بی بی اورمسکان زبردستی اس کے گھرمیں داخل ہوگئیں اور آتے ہی ثریاکوڈنڈوں سے تشددکانشانہ بنانے لگیں، اس دوران حملہ آورخواتین کے خالدمغل اورزوہیب بھی لڑائی میں شامل ہوگئے اورثریابی بی کوشدیدتشددکانشانہ بناتے ہوئے اسے لہولہان کردیا۔ پولیس نے 3 خواتین سمیت5 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔