لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لوئرمال میں کاشف سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون۔سول لائنز میں وسیم سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں منصور سے 1 لاکھ50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔سبزہ زار میں ارجمند سے1 لاکھ45 ہزار روپے اور موبائل فون,لوہاری گیٹ میں نجم سے 1لاکھ 35 ہزار نقدی اور موبائل فون،پرانی انارکلی میں ثقلین سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ شادمان اور وحدت کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔