خواجہ آصف اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر پارلیمنٹ میں آکر متنازعہ بیان دے رہے ہیں
اسلام آباد( آ ئی این پی) پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی نے کہا ہے عمران خان ڈیل نہیں کرے گا،پارلیمان کو اسٹیبلشمنٹ نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔غاصب حکومت کو فارم 47 کے ذریعے ہم پر مسلط کیا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں مذاکرات کی پیشکش کی ہے،خواجہ آصف کا ذہنی توازن خراب ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر پارلیمنٹ میں آکر متنازعہ بیان دے رہا ہے