مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، غزہ میں بھی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر تے ہیں
نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں کسی پاکستانی کو مدعو کئے جانے کا علم نہیں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے پاکستانی سفارتخانہ شام میں تمام پاکستانیوں کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف ہے اور 300 سے زائد پاکستانی شام سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچ چکے ہیں، شام میں کوئی بھی حکومتی انصرام شامی لوگوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،موجودہ صورتحال انتہاپسندوں کو فروغ دے سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے شام کے علاقوں پر قبضے کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے جب کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے