موٹرسائیکل چور منشیات فروش ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لٹن روڈ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موٹرسائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او لٹن روڈ سہیل احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ اسلم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل لٹن روڈ کے علاقے سے موٹرسائیکل چوری کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو 460 گرام چرس بھی بر آمد ہوئی۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزم منشیات فروشی، چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔