چرس، آئس اور ناجائز پستول بر آمد، مقدمات درج، تفتیش شروع کردی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر) نیاز بیگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60 مقدمات کے ریکارڈ یافتہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کے مطابق 60 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم علی حسن کو گلشن ٹا ئون چوک سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم حسن رضا کو پرانے مریدوال سے آئس اور ناجائز اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو سے زائد چرس، ایک پا ئو آئس اور 30 بور پستول بر آمد کرلیا۔ علی حسن اور حسن رضا کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان نے انچارج چوکی نیاز بیگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔