پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی نے ریلیوں کا عنوان "حقیقی آزادی" رکھا ہے۔شہر میں پانچ مقامات پر ریلیاں نکالی جائیں گی: مینار پاکستان، مال روڈ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ اور ٹھوکر۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے ریلیاں نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔کارکنان پاکستان اور پارٹی کے پرچموں کے ساتھ ریلیوں میں شرکت کریں گے۔ ریلیاں آج رات 11 بجے سے شروع ہوں گی۔