لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس بی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب بچے کو تلاش کر کے والدین سے ملا دیا۔ پولیس کے مطابق 11 سالہ ارمان مسیح کو DHA میں انعام کے گھر کام کے لیے رکھا گیا تھا، جہاں سے وہ اطلاع دیے بغیر بھاگ گیا اور گھر نہ پہنچا۔ بچے کے والد جوزف مسیح کی درخواست پر نا معلوم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ایس ایچ او محمد ارشاد کی قیادت میں 24 گھنٹوں میں شیخوپورہ سے بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ بچے کی تلاش میں سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد لی گئی۔ والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔