لاہور میں منشیات فروش گرفتار، لاکھوں کا نشہ برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی نگرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو 600 گرام چرس اور 580 گرام افیون برآمد ہوئی۔ ایس پی صدر کے مطابق گرفتار ملزم علی اکبر لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی صدر نے انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔