لاہور(کرائم رورٹر)شفیق آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوکاندار پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک خاتون کو ہومیوپیتھک ادویات درست نہ دینے کے معاملے پر نہ صرف دوکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی داڑھی، مونچھیں، بھنویں اور سر کے بال بھی کاٹ دییایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان شہری کو زبردستی اپنے ساتھ ایک نجی کارخانے میں لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شفیق آباد پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیاایس ایچ او سہیل گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں کزن ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ شہریوں پر تشدد کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔