حکومت معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے:اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملکی اقتصادی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو رواں مالی سال کے اقتصادی اعداد و شمار اور آئی ایم ایف مشن کے ساتھ حالیہ مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیلاب کے باوجود ملکی معیشت کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان** کا اظہار کیا اور کہا حکومت معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔