4غیرقانونی تعمیرات مسمار

 لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے4غیرقانونی تعمیرات مسمارجبکہ101املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ایونیو ون، جوبلی ٹاو ن، ٹاو ن شپ،فیصل ٹاو ن، ماڈل ٹاو ن ایکسٹینشن،گلشن راوی،واپڈا ٹاو ن،،علامہ اقبال ٹاو ن،سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے پلاٹ نمبر1049بلاک ایم، ایونیو ون پر اپارٹمنٹ بلڈنگ مسمارکر دی۔ پلاٹ نمبر16بلاک ایف، جوبلی ٹاو ن پرغیر قانونی ورکشاپ مسمارکر دی۔جوبلی ٹاو ن میں پلاٹ نمبر18بلاک ایف پربنایا گیا غیرقانونی کیفے مسمارکر دیا۔پلاٹ نمبر539بلاک اے،جوبلی ٹاو ن پر بنائی گئی غیرقانونی ورکشاپ مسمارکر دی۔ غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرٹاو ن شپ میں 31املاک،فیصل ٹاو ن اور ماڈل ٹاو ن ایکسٹینشن میں 18املاک،گلشن راوی میں 10املاک سربمہر کر دیں۔