لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور متحرک جھپٹا مار گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر اور اس کا ساتھی احسن بلال شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان پہلے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور بعد ازاں اسی موٹر سائیکل کو وارداتوں میں استعمال کرتے تھے ملزمان پیدل اور موٹر سائیکل پر سنچنگ اور جھپٹا مار وارداتوں میں ملوث تھے