چیئرمین ایس ای سی پی کیلئے5نام زیرِ غور،انٹرویو مکمل

 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی تعیناتی کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کے لیے پانچ امیدواروں کے نام زیرِ غور ہیں جن کے انٹرویوز وزیر اعظم شہباز شریف رواں ہفتے مکمل کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق جن امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں ڈاکٹر کبیر سدھو، امتیاز حیدر، عبدالرحمان وڑائچ، ذیشان رحمان خٹک اور مظفر مرزا شامل ہیں۔ ڈاکٹر کبیر سدھو اس وقت چیئرمین سی سی پی ہیں۔ امتیاز حیدر اور عبدالرحمان وڑائچ سابق کمشنر ایس ای سی پی تھے جبکہ ذیشان خٹک اور مظفر مرزا اس وقت موجودہ کمشنر ایس ای سی پی ہیں، چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ اس سے قبل چیئرمین کی تعیناتی 12 دسمبر 2025 کو متوقع تھی ، نئی تعیناتی کے بعد کمیشن کی کارکردگی اور ریگولیٹری امور میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔