نئی دہلی (آئی این پی ) نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ نے بی جے پی کے اس الزام کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف میڈیا رپورٹس میں ہیرا پھیری کی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارخانہ نے مزید کہا ہے کہ وہ صرف صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کی تربیت کے ذریعے آزاد میڈیا کی حمایت کرتا ہے اور آزاد میڈیا تنظیموں کے ادارتی فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔