احتجاج سے نمٹنے کیلئے فورس کا اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

 فورس کیلئے جدیدٹیکنالوجی،حفاظتی سازوسامان خرید نے کامنصوبہ تیار
لاہور(کرائم رپورٹر)احتجاج ومظاہروں کیساتھ لڑنیوالی فورس کواپ گریڈکرنیکافیصلہ کرلیا گیا۔ اینٹی رائٹ فورس کیلئے جدیدٹیکنالوجی سیلیس واٹرکینن وحفاظتی سازوسامان خریدنیکامنصوبہ تیار ہوگیا ذرائع پولیس حکام کے مطابق لاہورپولیس کی اینٹی رائٹ فورس کو 10ہزاراضافی الاؤنس دلوانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے،اینٹی رائٹ فورس کے پاس دو واٹر کینن موجود ہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس واٹر کینن کی لاہور پولیس کو اشد ضرورت ہے ،اینٹی رائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے لاہور پولیس نے ورکنگ پیپر تیار کر لیے۔ورکنگ پیپرز کو آئی جی آفس میں منظوری کے لیے بھجوایا جائے گا