ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے امریکہ کو شکست دے دی‘ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں جاری گروپ سی کے میچ میں امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز سکور کیے۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے امریکہ کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا جو امریکہ کی ٹیم بنانے میں ناکام رہی