347ڈرائیورز جرائم پیشہ نکلے

 ڈرائیورز پر 579 ڈکیتی ،چوری،مہلک حادثات ،اقدام قتل،قتل سمیت سنگین مقدمات درج 
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پبلک ٹرانسپورٹ وکمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور جرائم پیشہ نکلے۔سامنے آنیوالے ریکارڈ کے مطابق شہر بھر میں 251 گڈز اور مسافر بس اڈوں کی سکریننگ، 2562 گاڑیوں اور 2580 ڈرائیورز کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔1714ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیکنگ کیلئے ڈیٹا بھجوایا گیا جس میں 347 ڈرائیور مجرمانہ کیسز میں ملوث نکلے۔جرائم میں ملوث ڈرائیورز پر مجموعی طور پر 579 ڈکیتی ،چوری،مہلک حادثات ،اقدام قتل،قتل سمیت سنگین مقدمات سامنے آگئے۔لائسنس کے لحاظ سے ایل ٹی وی کے 116 ڈرائیور 33 فیصد مقدمات کیساتھ سرفہرست ہیں۔ایچ ٹی وی اور پی ایس وی کے 87 ڈرائیور 25 فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ایک ڈرائیور پر 27 ، دوسرے پر 25 اور تیسرے پر 14 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا۔ٹریفک حکام کاکہناہے کہ جرائم پیشہ ڈرائیورزکیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ انکے لائسنس معطلی کیساتھ ساتھ متعلقہ پولیس تھانوں کو ریکارڈ بھجوایا جارہا ہے۔آئندہ ٹریفک وارڈنز کو گاڑی کے ریکارڈ کیساتھ سی آر او بھی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،دیگر ڈرائیورز کے ڈیٹا کولیکشن کیلئے بھی اڈا مالکان سے رابطے میں ہیں۔