پاکستان میں ونٹر کِٹس کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا آغاز

 کے ایس ریلیف 26 سرد ترین اضلاع میں22,000 ونٹر کِٹس فراہم کرے گا
 2 عدد رضائیاں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے کمزور اور متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے اپنی سالانہ انسانی ہمدردی کی کاوشوں کے تحت پاکستان میں 22,000 ونٹر کِٹس کی تقسیم کے ایک بڑے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت کے ایس ریلیف پاکستان کے 26 سرد ترین اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں 22,000 ونٹر کِٹس فراہم کرے گا۔ یہ تقسیم شدید موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی، جن میں خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، نیز پنجاب اور سندھ کے وہ منتخب علاقے شامل ہیں جہاں درجہ حرارت انتہائی کم رہتا ہے۔ ہر ونٹر کٹ میں 2 عدد رضائیاں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں