تھیٹر فیسٹیولز میں شرکت کے لیے میں اکثر ٹرین کے ذریعے لاہور جایا کرتی تھی:سینئر اداکارہ
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ثانیہ سعید نے سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کی شخصیت، محبت اور حوصلے کی بھرپور تعریف کی ہے۔حال ہی میں ثانیہ سعید نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ تھیٹر فیسٹیولز میں شرکت کے لیے میں اکثر ٹرین کے ذریعے لاہور جایا کرتی تھی۔ثانیہ سعید نے کہا کہ میں فیسٹیول کے دوران ثمینہ احمد کے گھر رہتی اور وہاں مجھے بے حد محبت، شفقت اور تحفظ کا احساس ملا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے سینئرز سے بہت محبت اور حوصلہ افزائی ملی، اب میری خواہش ہے کہ یہی محبت اور تعاون میں نئی نسل کے فنکاروں تک منتقل کروں، ہمارے لیے یہ لوگ ہمارے استاد اور ہمارے ادارے تھے۔ثمینہ احمد کی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا کہ وہ ایک نہایت بہادر خاتون ہیں میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں۔