قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ بی ڈویڑن قصور پولیس کے مبینہ ڈانس پارٹی پر چھاپے کے دوران رقاصائیں فرار ہوگئیں، سپیکر اور 15ہزار روپے بر آمدکرلئے گئے۔مخبر کی اطلاع پر بھٹہ حاجی سوہن دین قصور پر چھاپہ مارا گیا، جہاں محسن علی وغیرہ 6 نامزد ملزموں نے مبینہ طور پر اونچی آواز میں سپیکر لگا کر ڈانس پارٹی کیلئے رقاصائیں بلوا رکھی تھیں جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے موقع سے فرار ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔