کراچی (خصوصی رپورٹ )شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یومِ ولادت کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے 9 نومبر کو ملک گیر عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔رواں سال 19 جنوری 2026 کو منظور کیے گئے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کی روشنی میں 9 نومبر بروز پیر کو تمام وفاقی و صوبائی محکموں، روزگار کے مراکز اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی۔یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو تمام مالیاتی ادارے اور بینکس بند رہے گا، جس کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے یومِ اقبال پر عام تعطیل کے اعلان کے تحت پیر 9 نومبر کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔سندھ بھر میں یوم اقبال 9 نومبر کو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 9 نومبر پر اسکولوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکشن کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت 9 نومبر 2026 کو یوم علامہ اقبال کے موقع پر سرکاری و نجی اسکول میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس سرکاری فیصلے کے نتیجے میں ان تمام دفاتر، بینکوں اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو متواتر 3 چھٹیاں ملیں گی جہاں ہفتے میں 2 دن (ہفتہ اور اتوار) کی تعطیل ہوتی ہے۔ اس طرح 7 نومبر (ہفتہ سے 9 نومبر پیر) تک چھٹیوں کے بعد تمام تر سرکاری اور کاروباری معمولات 10 نومبر بروز منگل سے معمول کے مطابق بحال ہوں گے