لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی ریشین بلی چوری ہو گئی پولیس نے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے شیرافضل بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاایف آئی آر کے مطابق جگو کھیلتے کے مرکزی دروازے سے باہرآ گیا ، نامعلوم موٹرسائیکل پر آنیوالے مرداورخاتون جگو کواٹھا کر فرار ہو گئے،ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے چوری ہونیوالی بلی کی مالیت50ہزارروپے تھی پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔