لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 سالہ گمشدہ بچی کو 4 گھنٹوں میں تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق سبزہ زار پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 سالہ گمشدہ رودھاکو 4 گھنٹوں میں تلاش کر لیا۔رودھا کھیلتے ہوئے گھر سے 2 کلو میٹر دور چلی گئی تھی۔ سبزہ زار پولیس نے گمشدہ 3 سالہ رودھا کو والد عبدالرحمن کے حوالے کر دیا۔والد عبدالرحمن نے سبزہ زار پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔