اسرائیل ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم نیتن ہالو

عوام کی آزادی، انصاف اور بہتر مستقبل کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے:وزیراعطم  کا  اشتعال انگیزبیان
تل ابیب،تہران(آئی این پی )اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوسرے ہفتے میں داخل ہونے پر ایک بار پھر تہران کو اشتعال دلانے والا بیان د یتے ہوئے  کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی آزادی، انصاف اور بہتر مستقبل کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو نے ہفتہ وار کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ایرانی عوام اس وقت اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینے کے مرحلے پر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایرانی عوام کی خواہشات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے