متعدد وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں روپے، زیورات موبائل،موٹرسائیکل، گاڑیوں سے محروم کردیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق راوی روڈ میں اشرف سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون, ہنجروال میں عبدالرحمان سے 1لاکھ 30روپے اور موبائل فون,لوہاری گیٹ میں احمد سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون, شاہدرہ ٹاون میں عثمان سے 1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون،غازی آباد میں اصغر سے 1 لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ہربنس پورہ اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال گجرپورہ اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔