سونا چوری کیس میں مطلوب ملزم پکڑا گیا

نشہ آور چیز د ی اورساتھیوں کو بے ہوش کرکے 80 لاکھ کا سونا چوری کیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے سونا چوری کے ایک اہم مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سونا چوری کیس میں ملوث ملزم بالاج عرف بالی کو حراست میں لے لیاملزم نے واردات سے قبل اپنے ساتھی کاریگروں کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور 334 گرام 790 ماشے سونا چوری کرکے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ چوری شدہ سونے کی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ملزم کے خلاف تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ نمبر 1562/24 درج ہے۔ واردات کے بعد ملزم روپوش تھا، جسے جدید تفتیشی تکنیک اور خفیہ معلومات کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعہ کے دیگر پہلوئوں اور چوری شدہ مال کی برآمدگی کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔