ٹرمپ کی پوتی سے شادی کا خواہشمند نوجوان گرفتار

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ مار اے لاگو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 23سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا، نوجوان نے حیران کن طور پر دعویٰ کیا کہ وہ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جب انتھونی تھامس ریئز نامی شخص نے مار اے لاگو کی بیرونی دیوار پھلانگی جس سے سکیورٹی الارم بج اٹھا، واقعے کے فوراً بعد سیکرٹ سروس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔حکام کے مطابق اس نے بتایا کہ وہ ٹرمپ کی 18سالہ پوتی کائی ٹرمپ سے شادی کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔