لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کے بائیکاٹ کے بعد وایم ایس دوھونی کا بڑا بیان سامنے آگیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس وقت سب سے زیادہ بات پاک بھارت میچ کے حوالے سے کی جارہی ہے جس کا حکومت پاکستان بائیکاٹ کرچکی ہے، تاہم بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی سمجھتے ہیں کہ اس ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کو چیلنج کرنے والا فیکٹرکچھ اور ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھونی نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایونٹ کی سب سے خطرناک ٹیم ہے، ایک اچھی ٹیم میں جو ہونا چاہیے وہ سب کچھ بلیو شرٹس کے پاس موجود ہے، اس فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کا تجربہ بھی وسیع ہے۔2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فاتح کپتان نے بھارتی ٹیم کو درپیش چیلنج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز کا مجھے ڈر ہے وہ اوس (ڈیو) ہے، مجھے اوس سے نفرت ہے۔انھوں نے کہا کہ اوس میچ میں بہت ساری چیزوں کو تبدیل کردیتی ہے، جب میں بھی کھیلتا تھا اور جس چیز سے مجھے ڈر لگتا تھا وہ اوس ہی تھی، اس کے علاوہ ٹاس کا کردار بھی اہم ہوگا۔مہندر دھونی نے کہا کہ کنڈیشن نیوٹرل رہی اور اوس کا کردار نہیں ہوگا اگر ہم وہاں بہترین ٹیموں سے 10 میچز کھیلتے ہیں تو ان میں سے زیادہ تر مقابلے جیت جائیں گے، انھوں نے بلیو شرٹس کو اس ایونٹ کی خطرناک ٹیم قرار دیا۔