لاہور ( ) وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پنجاب ہاو سنگ اینڈ ٹاو ن پلاننگ ایجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، پھاٹا کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا افتتاح کیا،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرامز بارے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا سکیم کے تحت 42 ہزار افراد کو 47 ارب سے زائد رقوم مل چکی ہیں، 33 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر جاری، 3400 گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، اپنی زمین ،اپنا گھر سکیم میں درخواست گزاروں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔