لاہور میں 50 کروڑ روپے مالیت کی متروکہ وقف املاک واگزار

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیدہ سمیرا رضوی نے نکلسن روڈ پر واقع تاریخی ’ کاٹیج‘‘ کارروائی کے بعد سیل کردیا
لاہور (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور- سیدہ سمیرا رضوی نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف آئی اے ور پولیس کی معاونت سے نکلسن روڈ لاہور پر واقع تقریباً 50 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی جائیداد ’’للی کاٹیج‘‘ کو کامیاب آپریشن کے ذریعے سیل کر کے بورڈ کی تحویل میں لے لیا۔کورہ جائیداد، جو طویل عرصے سے نادہندگان کے زیرِ استعمال تھی اور جس میں وکلاء کے چیمبرز اور رہائشی حصے بھی شامل تھے، کے حوالے سے آڈٹ پیرا نمبر 29.5.8 پر محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی (DAC) نے 2 اکتوبر 2026ء کو جائیداد خالی کروانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ان احکامات کی تعمیل میں 2 نومبر 2026ء کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور-I سیدہ سمیرا رضوی نے اپنی ٹیم، بشمول انسپکٹر حارث بٹ، انسپکٹر سعد بٹ، آر سی یاسر اور عرفان علی ،ہارون اور اے ایس او فراز خلجی اور دیگر سکیورٹی اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی۔ آپریشن میں متعلقہ پولیس حکام اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے بھرپور معاونت فراہم کی، جس کے نتیجے میں جائیداد کو کامیابی سے سیل کر دیا گیا۔کارروائی کا باقاعدہ اندراج تھانہ قلعہ گجر سنگھ لاہور کے روزنامچہ رپورٹ نمبر 30 مورخہ 2 نومبر 2026ء میں بھی کر دیا گیا۔