نہ بھوت، نہ چڑیل! معروف ماڈل ہالووین پر اپنا ہی ہاتھ بن گئیں

 اس منفرد لباس کی تیاری کا خیال مجھے تقریباً ایک سال قبل آیا تھا:ہائیڈی کلوم
نیو یارک(شوبز ڈیسک) جرمن سپر ماڈل ہائیڈی کلوم نے ہالووین 2026 پر ایک بار پھر اپنے منفرد لباس سے سب کی توجہ حاصل کر لی جب وہ دیوہیکل انسانی ہاتھ کا روپ دھار کر تقریب میں پہنچیں۔نیویارک میں منعقدہ اپنی سالانہ ہالووین پارٹی میں ہائیڈی کلوم نے ایسا لباس پہنا جو ان کے اپنے ہاتھ کی بڑی اور حقیقت سے قریب تر نقل تھا۔فیشن میگزین ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ماڈل نے بتایا کہ وہ ہر سال کچھ ایسا کرنا چاہتی ہیں جو لوگوں نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو۔ان کے مطابق اس منفرد لباس کی تیاری کا خیال انہیں تقریباً ایک سال قبل آیا تھا۔خصوصی ایفیکٹس کے ماہر مائیک مارینو اور ان کی ٹیم نے ہائیڈی کے ہاتھ کے اسکین کی مدد سے لباس تیار کیا جس میں رگوں، پٹھوں، انگوٹھیوں اور انگلی پر موجود ٹیٹو تک کی نقل بنائی گئی۔