نومبر کیلئے ایل پی جی5روپے88پیسے کلو سستی

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے نومبرکے لیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے فی سلنڈر نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل اکتوبر کے لیے فی سلنڈر قیمت دو ہزار 448 روپے 33 پیسے مقرر تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔