لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت دو منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے دوران چیکنگ گڑھی شاہو پولیس نے مختلف ایریا سے 2 منشیات فروش گرفتار کر لیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم نوید عرف نیدی کے قبضے سے 680 گرام آئس برامد ہوئی ملزمہ طاہرہ کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد ہوئی ملزم نوید گوندی پیر قبرستان کے قریب جبکہ ملزمہ طاہرہ ریلوئے گراؤنڈ کے قریب منشیات فروخت کرتے پائیگئیگرفتار ملزم پر مقدمہ درج کرکے ونگ انویسٹیگیشن کیحوالے کر دیا گیا نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔