لاہور(کرائم رپورٹر)دوران ڈیوٹی نامعلوم ملنے والا بیگ شہری کے حوالے کر دیا،شہری ضروری کام کے سلسلہ میں اکبری منڈی میں آیاتفصیلات کیمطابق دوران سفرشہری کابیگ گم گیا،جو ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکارکو ملا،اہلکاروں نے موقع پر موجود سینئر افسران کو نوٹس کے بعد شہری سے رابطہ کیاشہری شاہدخان اعظم مارکیٹ میں کپڑے کا کاروبار کرتا ہے،شہری نے 2لاکھ رقم اور دیگر کاغذات واپس ملنے پر اکبری گیٹ پولیس کاشکریہ ادا کیا،ایس پی سٹی قاضی علی رضا نیایس ایچ اواکبری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔