لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے قتل کے واقعات میں کمی لانے کیلئے ہومی سائیڈ پری وینشن یونٹ تشکیل دے دیا۔ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں اے ڈی آئی جی اور 6 انسپکٹر زیونٹ میں کام کریں گے۔ ہومی سائیڈ پری وینشن یونٹ ڈیٹا کی بنیاد پر قتل کی وارداتوں میں کمی پر کام کرے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ ہومی سائیڈ پری وینشن یونٹ سے قتل کی وجوہات، ہائی رسک افراد کی بروقت نشاندہی کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کی مدد سے بروقت رسپانس کی منصوبہ بندی کرے گا۔انہوں نے بتایاکہ2024 کے دوران لاہور شہر میں قتل کی کل 514 وارداتیں ہوئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ذیادہ وارداتیں چند مخصوص وجوہات کی وجہ سے پیش آئیں۔ فیصل کامران نے بتایا کہ پرانی دشمنی کی بنیاد پر سب سے ذیادہ 104 قتل کے واقعات پیش آئے۔ اچانک غصہ پر 91، گلی محلہ کی لڑائی میں 69 قتل کے واقعات جبکہ زمین کے تنازعات،منشیات ا ور غیرت کے نام پر قتل کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانا وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ہومی سائیڈ پری وینشن یونٹ ایسی تمام وجوہات کے بروقت تدارک کے ساتھ ساتھ قتل کے واقعات میں کمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔