صرف چند ہزار زمینی فوج بھیجنے کی بات دراصل ایک غیر حقیقی اور خطرناک سوچ ہے:برطانوی اخبار
لندن(آئی این پی )برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ امریکا اگر واقعی ایران پر کنٹرول حاصل کرنا چاہے تو اسے چند ہزار نہیں بلکہ کم از کم 10 لاکھ فوجیوں کی ضرورت پڑے گی۔برطانوی اخبار میں شائع مضمون میں کہا گیا ہیکہ ماضی کی جنگوں نے یہ سبق دیا ہے کہ ایران جیسے ملک میں صرف چند ہزار زمینی فوج بھیجنے کی بات دراصل ایک غیر حقیقی اور خطرناک سوچ ہے، یہ خیال نہ صرف عملی طور پر بے بنیاد ہے بلکہ اس کے نتائج بھی نہایت تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ مشرق وسطی میں مزید 10 ہزار امریکی فوجی بھیجے جائیں تاکہ وہ وہاں پہلے سے موجود تقریبا 3 ہزار پیراٹروپرز اور 5 ہزار میرینز کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف زمینی کارروائیوں میں حصہ لیں۔برطانوی تجزیہ کار کے مطابق یہ بات سنجیدگی سے لینے کے قابل نہیں، حقیقت یہ ہے کہ اگر ٹرمپ واقعی کامیابی چاہتے ہیں تو انہیں امریکا کی تقریبا پوری فوج ایران میں اتارنا ہوگی